تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

نفرت آمیز پوسٹ سے متعلق ٹوئٹر کا بڑا فیصلہ

واشنگٹن: سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے طبقاتی اور ذات وپات کو محفوظ زمروں کی فہرست میں شامل کرکے اپنی ‘نفرت انگیز اسپیچ پالیسی’ کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ہم نسل، ذات پات یا قومیت پر مبنی مواد کو محدود کرنے کے لئے اپنی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں، اب صارفین کو خود ہی اس طرح کے ٹوئٹس حذف کرنے ہوں گے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی ممکنہ طور پر خلاف ورزی کرنے والے یا اس میں شریک ہونے والے عناصر پر نظر رکھے گی، اگر کسی اکاؤنٹ ہولڈر کی جانب سے ان قواعد کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کا ٹوئٹر اکاونٹ عارضی طور پر معطل کیا جا سکتا ہے۔

ٹویٹر کے ترجمان کا مزید کہنا تھ کہ کمپنی نے شروع سے ہی اس کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی کہ وقت کے ساتھ ساتھ ٹوئٹس کی جانچ پڑتال کے لئے اس کی پالیسی میں تبدیلی کی جائیں گی تاکہ نفرت انگیز پوسٹس کو پلیٹ فارم سے ہٹایا جاسکے۔

اس سے قبل جولائی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے سازشی نظریات کے حامی گروہ کے ٹوئٹر اکاونٹس معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایک ’QAnon ‘ نامی ایک سازشی گروپ ہے جو ٹرمپ نظریات کی حمایت کرتا ہے اور یہ گروپ بہت سے دیگر سازشی نظریات کو مانتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹوئٹر اور فیس بک کا ٹرمپ کے خلاف ایکشن

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ نے اپنی پالیسی میں ردو بدل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ گروپ کے لنکس اور نظریات کی تشہیر کرنے والے اکاؤنٹس ٹوئٹر کی جانب سے مستقل طور پر معطل کردئیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -