تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’ایڈولف ہٹلر‘ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی

ونڈووک: سابق جرمن نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کے نام سے مشہور سیاست دان نے نمیبیا میں علاقائی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق جرمن کالونی میں انتخابات کے دوران ایڈولف ہٹلر یونونا نے 85 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔

سواپو پارٹی کے ٹکٹ پر علاقائی انتخابات جیتنے والے ایڈولف ہٹلر یونونا کا کہنا تھا کہ ان کا ’نازی نظریے‘ سے کوئی تعلق نہیں ہے، والد نے ہٹلر کے نام پر میرا نام رکھا، انہیں شاید معلوم نہیں تھا کہ ایڈولف ہٹلر کس لیے کھڑا ہے۔

سیاست دان نے کہا کہ بچپن میں اسے بالکل عام نام کے طور پر دیکھا، نوعمری کے دوران ہی سمجھ گیا تھا کہ یہ شخص پوری دنیا کو فتح کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ انہیں ایڈولف کہتی ہیں، وہ عام طور پر ایڈولف یونانا کے نام سے جانے جاتے ہیں لیکن سرکاری طور پر اس کا نام تبدیل کرنے میں بہت دیر ہوجائے گی۔

ایڈولف نے الیکشن جیتننے والے خطے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے پاس یہ نام ہونے کا یہ مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ میں ’اوشانہ‘ کو فتح کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ نمیبیا کو جرمنی کی کالونی کہا جاتا ہے جہاں پر پہلی جنگ عظیم کے بعد 1884 میں آکر لوگ آباد ہوئے۔

Comments

- Advertisement -