اشتہار

فائزر کی کورونا وائرس ویکسین کی قیمت کیا ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک نے اپنی اپنی کرونا ویکسین کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی تیار کردہ ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت 19.50 ڈالر یعنی تین ہزار ایک سو ستائس روپے پاکستانی ہے، جس کے باعث امریکی حکومت نے فائزر کو 1 اعشاریہ 95 ارب ڈالر کا کنٹریکٹ دیا تھا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا میں مبتلا ہونے والے افراد کےلیے ویکسین کی دو خوراک لگنا ضروری ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک اور امریکی کمپنی موڈرنا نے اپنی ویکسین کی قیمت 25 ڈالر یعنی 4 ہزار روپے مقرر کی ہے، ان دونوں کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کی قیمت امریکی شہریوں کےلیے انتہائی مناسب ہے کیونکہ امریکی زکام کی سالانہ ویکسین پر 40 ڈالر خرچ کردیتے ہیں۔

اب حکومت پاکستان کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ پاکستانی عوام کو کرونا ویکسین کتنے میں دستیاب کرتی ہے۔

خیال رہے کہ اگر پاکستان نے امریکا سے ویکسین امپورٹ کی تو کرونا ویکسین کی قیمت زیادہ ہوگی لیکن اگر حکام امریکا کے تعاون سے پاکستان میں کرونا ویکسین تیار کریں تو قیمت کم ہوسکتی ہے۔

پاکستان میں بڑے پیمانے پر ویکسین کا استعمال اگلے سال کی دوسری سہہ ماہی میں ہونے کا امکان ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ فی الحال احتیاطی تدابیر پر عمل روکنا نہیں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی ویکسین کی کامیابی کا دارومدار اس کے بڑے پیمانے پر استعمال پر ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں