تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

گلوبل ٹیچرپرائز: 10لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کس ملک کے ٹیچر کو ملی؟

نئی دہلی : تعلیم نسواں کی بہتری کیلئے سرگرم بھارتی استاد نے گلوبل ٹیچر پرائز جیت لیا، بھارتی شہری نے انعام کی آدھی رقم پہلے 10 اساتذہ میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک گاوں میں پرائمری اسکول کے استاد رنجیت سنگھ نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر یہ انعام اپنے نام کیا ہے۔

گلوبل ٹیچر پرائز متحدہ عرب امارت کی ورکے فاونڈیشن کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں بہترین خدمت انجام دینے والے دیا جاتا ہے جس کی انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

گلوبل ٹیچر پرائز کےلیے دنیا بھر سے 12 ہزار اساتذہ کا انتخاب کیا گیا تھا جس میں رنجیت سنگھ کو بہترین ٹیچر منتخب کرکے انعام سے نوازا گیا تاہم رنجیت نے یہ کہتے ہوئے کہ ٹیچر تقسیم کرنے پر یقین رکھتے ہیں اپنی آدھی انعامی رقم مقابلے کے دس بہترین ٹیچرز میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بھارتی استاد کی کامیابی اور ان کی اس فراخدلی پر انہیں دنیا بھر کے لوگوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -