اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

25 ہزار کے پرائز بانڈز سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے فناشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پوری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 40 ہزار کے بعد اب 25 ہزار کے انعامی بانڈز بھی ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 25 ہزار کے انعامی بانڈ کو پرائم بانڈ میں تبدیل کیا جائے گا، اس سلسلے میں انعامی بانڈ کی رجسٹریشن کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔

- Advertisement -

ذرایع کے مطابق 25 ہزار کے بعد 15 ہزار اور ساڑھے 7 ہزار کے انعامی بانڈز کی رجسٹریشن ہوگی، انعامی بانڈ فروخت کرتے وقت اسٹیٹ بینک کو بھی لازمی آگاہ کرنا ہوگا۔

40 ہزار کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر

25 ہزار کے انعامی بانڈز کے لیے شناختی کارڈ کی شرط بھی رکھ دی گئی ہے، دیگر انعامی بانڈز کی رقم بھی اب کیش نہیں ملےگی، ذرایع کا کہنا ہے کہ قرعہ اندازی میں نکلنے والا انعامی بانڈ بھی اسٹیٹ بینک میں جمع کرانا ہوگا۔

انعامی رقم کے لیے بھی قومی شناختی کارڈ نمبر اور اسٹیٹ بینک فارم پر کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 40 ہزار والے بانڈز رواں برس مارچ میں ختم کر دیے تھے، چالیس ہزار مالیت والے پرائز بانڈ کی مالی حیثیت یکم اپریل سے ختم ہو گئی ہے۔ یہ اقدام کالے دھن سے بانڈز کی خریداری کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور معیشت کو دستاویزی بنانے کی خاطر کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں