جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اب سفید کاغذ دونوں طرف سے استعمال ہوگا، عدالتی حکم آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو سفید کاغذ کا بے جا استعمال روکنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اداروں میں سفید کاغذ کو دونوں طرف استعمال نہ کرنے سے متعلق عدالت نے ایک تحریری حکم جاری کیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سفید کاغذ کا بے جا استعمال روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ مفاد عامہ کی آگاہی کے حوالے سے بھی ہہت اہم ہے، درخواست گزار کے مطابق سفید کاغذ کا ضائع کرنا ماحولیات کی خرابی کا باعث بھی بن رہا ہے۔

بلین ٹری سونامی منصوبہ، وزیر اعظم کی اہم ہدایت

تحریری حکم میں کہا گیا کہ سفید کاغذ کے زیادہ استعمال کے باعث درختوں کی کٹائی کی وجہ سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے، سفید کاغذ کی تیاری درختوں سے کی جاتی ہے، کاغذ کے دونوں جانب سے استعمال نہ ہونے سے کاغذ کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے درختوں کی کٹائی بڑھ جاتی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ عدالت عالیہ سرکاری اداروں اور عدالتوں میں کاغذ کے دونوں جانب سے استعمال کا حکم جاری کرے۔ جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو سرکاری اداروں میں سفید کاغذ کے بے جا استعمال سے روکنے کا حکم دے دیا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں