اشتہار

نئے گھر میں پہلا دن،’’ پُراسرار تصویر‘‘ دیکھ کر خاتون فرار

اشتہار

حیرت انگیز

نیا گھر خریدنے میں اہلخانہ خوشی خوشی اس میں داخل ہوتے ہیں اور سازو سامان کو اپنی مرضی کے مطابق سجانے کے لیے کئی دن لگادیتے ہیں لیکن امریکا میں نئے گھر میں پہلے ہی دن خاتون خوفزدہ ہوکر فرار ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں خاتون نیا گھر خریدنے کے بعد اس میں داخل ہوئی ہی تھیں کہ انہیں بیسمنٹ کی دیوار پر لگی ’گڑیا‘ کی تصویر نے خوفزدہ کردیا جس کے بعد انہوں ںے الٹے پاؤں وہاں سے بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔

گھر خریدنے سے قبل گھر کے مالک نے اس کا پوری طرح جائزہ لیا تھا، جب وہ مطمئن ہوگئے تو انہوں نے گھر خرید کر اس میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق گھر میں شفٹ ہونے والی مالک کی بہن کے مطابق وہ گھر میں جیسے ہی داخل ہوئیں تو بیسمنٹ کی دیوار میں گڑیا کی تصویر پیوست تھی۔

Homeowner told to 'move out immediately' after discovering doll's face  cemented in wall - Mirror Online

خاتون کی بہن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری بہن ایک نئے مکان میں چلی گئیں اور اسے اپنے تہہ خانے کی دیوار پر عجیب و غریب تصویر نظر آٗئی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور اسے اب تک تین لاکھ سے زائد صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا ہے۔

ایک صارف نے واقعے کی حقیقت بتاتے ہوئے لکھا کہ ’جیسا اس گھر سے متعلق کہا جارہا ہے ویسا کچھ نہیں ہے، دراصل 60 اور 70 کی دہائی میں کیلی فورنیا اور نیویارک کے گھروں کے تہہ خانوں کی دیواروں میں گڑیا کی تصویر لگانے کا ایک ٹرینڈ تھا جو اب کم گھروں میں ہی نظر آتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں