تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہمیشہ اپنی زندگی کا جائزہ لیتا ہوں اور کامیاب رہتا ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری جیسی زندگی گزارنےکا موقع بہت کم لوگوں کو ملتاہے میں ہمیشہ اپنی زندگی کا جائزہ لیتا ہوں اور کامیاب رہتا ہوں۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اپنے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے میں 18سال کی عمر میں برطانیہ چلا گیا مجھے نوجوانی میں دو مختلف ثقافتوں میں زندگی گزارنے کا تجربہ ہوا، زمانہ طالب علمی میں ہمیں اردو بولنے کی آزادی نہیں تھی ایلیٹ کلبوں میں 1974تک پاکستانی لباس پر بھی پابندی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیسہ بنانے والے آتے اور چلےجاتے ہیں ان کا تاریخ میں کوئی ذکر نہیں ملتا، معاشرےکےلئےکچھ کرنے والوں کوہی تاریخ یاد رکھتی ہے، مغربی معاشرےکی اخلاقیات اب بھی ہم سےبہترہے یہاں جھوٹ بول کرلوگ دند ناتے پھرتے ہیں برطانیہ میں اگرکسی پرعوامی دولت لوٹنےکاالزام لگ جائےتووہ کبھی پارلیمنٹ نہیں جاسکتا، میں پبلک آفس ہولڈرنہیں تھا،پھربھی عدالت میں جائیدادکی منی ٹریل دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کوملکی مفادسےکوئی دلچسپی نہیں ہے انہیں صرف این آر او چاہیے آپ جومرضی بات کرلیں،یہ پہلے این آراومانگتےہیں، یہ لوگ 30سال سےاقتدار میں تھے،جواب دیں، یہ مجھ سےمشرف جیسااین آراو مانگ رہےہیں اس سےبڑی ملک سےکیاغداری ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون کےغلط استعمال نےمعاشرے میں تباہی مچادی ہے ہمارے ملک میں جنسی جرائم بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جنسی جرائم میں ملوث مجرم کوعبرت ناک سزا دیں گے۔

Comments

- Advertisement -