ہمبنٹوٹا: لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان نے دھواں دھار اننگز کھیل کر ناقدین کو غلط ثابت کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان نے 24 گیندوں پر 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اعظم خان کی اننگز میں سات چوکے اور 3 بلند و بالا چھکے شامل تھے، انہیں دسن شناکا نے 55 رنز پر آؤٹ کیا۔
اس سے قبل گال گلیڈی ایٹر کے اعظم خان چار میچز میں بڑا اسکور نہیں کرسکے تھے انہوں نے 20، 10، 13 اور 25 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
اعظم خان کی اننگز کے باوجود گال گلیڈی ایٹرز میچ نہیں جیت سکی، واضح رہے کہ لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی یہ مسلسل پانچویں شکست ہے۔
.@MAzamKhan45 fired on all cylinders to smash his maiden @LPLT20 fifty in the contest against Dambulla Viiking 💥
The hard-hitting prodigy clubbed 7️⃣ fours and 3️⃣ sixes in his destructive knock!#LPL2020 #WinTogether #DVvGG pic.twitter.com/uP7ZS7urPD
— Cricingif (@_cricingif) December 5, 2020
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی گال گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے لیکن دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کا حصہ بننے پر انہیں لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہونا پڑا۔
گال گلیڈی ایٹرز میں تین کھلاڑی ملکی نمائندگی کررہے ہیں جن میں فاسٹ بولر محمد عامر، احسن علی اور اعظم خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی بھی گال گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے لیکن تین میچز کھیلنے کے بعد ذاتی ایمرجنسی کی وجہ سے وہ لیگ چھوڑ کر وطن روانہ ہوئے تھے۔