اشتہار

سعودی پولیس نے خادماؤں کو فرار کروانے والا غیرملکی گروہ گرفتارکرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : پولیس نے گھروں سے خادماؤں کو فرار کروانے اور دوسری جگہ عارضی نوکری دلوانے والے غیرملکی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی گروہ خادماؤں کو گھروں سے فرار کرواتا اور پھر انہیں دوسری جگہ روزانہ کے کنٹریکٹ پر عارضی ملازمتیں فراہم کرتا تھا۔

چار رکنی گروہ کا تعلق شام سے ہے جس نے سوشل میڈیا پر خود کو افرادی قوت فراہم کرنے والی کمپنی کے طور پر متعارف کروا رکھا تھا۔

- Advertisement -

پولیس نے مذکورہ گروہ کے ٹھکانے سے 7 مفرور خادمائیں برآمد کی اور مختلف لوگوں کے اقامہ کارڈ، بھاری رقم سمیت مختلف دستاویزات برآمد کی ہیں۔

پولیس نے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کا کیس پراسیکیوشن کے ادارے کو بھجوا دیا گیاہے۔

واضح رہے سعودی عرب میں گھریلوخادمائیں فرار کرانے کا باقاعدہ نیٹ ورک انتہائی منظم انداز میں کام کرتا ہے جن کے ارکان محلوں میں غیر ملکی خادماؤں سے مراسم پیدا کرکے انہیں اس بات پر قائل کرتے ہیں کہ وہ اپنے کفیلوں کے پاس سے بھاگ جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں