تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

خراٹوں سے چھٹکارے کے لیے گھریلو ٹوٹکے

نیند میں خراٹے لینا ایک عمومی مسئلہ ہے جو آپ کو نیند کی کمی کا شکار بھی کردیتا ہے، خراٹے مارنے والے اپنیا نامی بیماری (سوتے ہوئے سانس رکنے کا عمل) کا شکار ہوجاتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوتے ہوئے خراٹے لینے والے افراد ہارٹ اٹیک کا بھی شکار ہوسکتے ہیں، خراٹوں سے چھٹکارا پانے کے لیے گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کےمطابق نیند اورشوگر لیول کےدرمیان تعلق موجود ہےاورشدید نوعیت کے خراٹےہیموگلوبن کی مقدارکو کم کردیتے ہیں جس سےذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

وزن گھٹانا

زیادہ وزن خراٹوں کو امکانات کو بڑھا دیتا ہے، وزن گھٹانے کے لیے خوراک کے ساتھ سب سے زیادہ توجہ ورزش پر دیں۔

سانس میں آسانی پیدا کرنے والی چیزوں کا استعمال

بازار میں اگر آپ ناک یا گلے کے کسی مسئلہ کا شکار ہیں تو ضرور ایسی ادویات کا استعمال کریں جس میں مینتھول پایا جاتا ہو، کیونکہ پودینہ سانس کے راستوں کو کھول دیتا ہے۔

تمباکو نوشی کا خاتمہ

تمباکو نوشی گلے کے ٹشوز کو بھڑکا دیتی ہیں جو بعدازاں خراٹوں کا باعث بنتے ہیں۔

نتھنوں کی صفائی

رات کو سونے سے پہلے اچھی طرح ناک کی صفائی کریں اس کے باعث آپ کو سکون کی نیند لینے میں مدد ملے گی۔

ڈیری مصنوعات
رات کو ڈیری مصنوعات کا استعمال کرنے والے لوگ اکثر گلے میں بلغم پیدا ہونے جیسے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں اور پھر یہی چیز خراٹوں کا باعث بنتی ہے، لہٰذا شام کے وقت ایسی خوراک سے گریز کریں۔

Comments

- Advertisement -