منگل, دسمبر 17, 2024
اشتہار

ٹرین حادثے میں زندگی کھو دینے والی اداکارہ نجمہ محبوب کی برسی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں ٹیلی ویژن اور فلم نگری کی معروف اداکارہ نجمہ محبوب 6 دسمبر 1983ء کو ایک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئی تھیں۔ آج ان کی برسی ہے۔

نجمہ محبوب 1949ء میں راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے اسٹیج ڈراموں سے اداکاری کے فن میں‌ خود کو آزمانے کا آغاز کیا اور 1969ء میں ان کے ٹیلی ویژن ڈراموں‌ میں کردار نبھانے کا سلسلہ شروع ہوا۔

پی ٹی وی پر نجمہ محبوب کا پہلا ڈراما ‘‘ہاتھی دانت’’ تھا جو لاہور اسٹیشن سے نشر ہوا۔ ان کی متاثر کن اداکاری کے سبب انھیں متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اپنے اس کام یاب سفر کے دوران نجمہ محبوب نے فلم نگری کا رخ کرلیا۔

- Advertisement -

اس اداکارہ نے بڑے پردے پر 79 فلموں میں مختلف کردار نبھائے اور شائقین کی توجہ حاصل کی۔ ان کی پہلی فلم ‘‘خلش’’ تھی۔ 1987ء میں‌ ریلیز ہونے والی ‘‘نازک رشتے’’ اس اداکارہ کی آخری فلم ثابت ہوئی۔

ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ کے دوران نجمہ محبوب چلتن ایکسپریس کی ٹکر سے زندگی کی بازی ہار گئیں۔ اس اداکارہ کی مشہور فلموں میں سلطانہ ڈاکو، ان داتا، ٹھگاں دے ٹھگ، غازی علم الدین شہید اور سالا صاحب شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں