ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ اے کے خلاف پاکستانی شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ اے کے خلاف چار روزہ میچ کے لیے پاکستانی شاہینز کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر مصباح الحق نے نیوزی لینڈ اے کے خلاف چار روزہ میچ کے لیے پاکستانی شاہینز کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر شاہینز کی قیادت کریں گے۔

اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، فواد عالم اور حارث سہیل شامل ہیں۔

بولر میں عماد بٹ، دانش عزیز، عمران بٹ، محمد عباس، نسیم شاہ، سہیل خان، لیگ اسپنر یاسر شاہ، ظفر گوہر اور ذیشان ملک بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ سرفراز احمد اور حسین طلعت کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ نائب کپتانی شاداب خان کریں گے۔

اسکواڈ کے کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، محمدرضوان، حیدرعلی، محمدحفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمدحسنین، حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عمادوسیم اور عبداللہ شفیق بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں