تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

’’حمزہ شہباز نے بیگم صفدر اعوان سے استعفیٰ مانگ لیا‘‘

لاہور: صوبائی وزیر کالونیز اور جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ حمزہ شہباز نے بیگم صفدر اعوان سے استعفیٰ مانگ لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ختم ہونے کا دعویٰ ’بلی کے خواب میں چھچھڑوں‘ کے مترادف ہے، 14 دسمبر کو بیگم صفدر خواب سے حقیقت کی دنیا میں واپس آجائیں گی۔

فیاض چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہی ہیں، حمزہ شہباز نے ان سے استعفیٰ مانگ لیا ہے، بیگم صفدر اور حمزہ شہباز میں شدید منہ ماری ہوئی، حمزہ شہباز نے بیگم صفدر کو بیانیے سے ہٹنے کے لیے واسطے دیے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، یہ اپوزیشن اور ملک کو کیا متحد رکھیں گے، عوام لیگی ملک دشمن بیانیے، غیرمخلصانہ رویوں کو جان چکی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان 2018 کےالیکشن میں ن لیگ کومسترد کرچکا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے نوجوان نسل کو سیاسی شعور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے نوجوانوں کو رکشے، ٹیکسیاں دیکران کےعلم و ہنرکو ضائع کیا، ن لیگ نےہمیشہ دکھاوے کے منصوبے بنا کرحقیقی ریفارمز کا گلا گھونٹا۔

فیاض چوہان نے کہا لاہور جلسہ کے بعد پی ڈی ایم کا غیرفطری اتحاد اپنی موت آپ مرجائے گا، بیگم صفدراعوان شیخ چلی کی طرح بڑھکیں مارنا بند کریں، حکومت کہیں نہیں جائے گی۔

Comments

- Advertisement -