ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاک انگلینڈ ٹاکرا، کتنے ہزار ٹکٹوں کی درخواستیں وصول ہوئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایجبسٹن میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال ہونے والے میچ کے لیے ہزاروں ٹکٹوں کی درخواستیں وصول ہوئیں۔

ورکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے مطابق ٹکٹ بیلٹ کے توسط سے پاک انگلینڈ میچ کے لیے موصولہ ٹکٹوں کی درخواستیں ایجبسٹن میں اب تک کھیلے جانے والے کسی بھی میچ سے زیادہ ہیں۔

کلب نے کہا کہ ایجبسٹن کو ٹکٹ بیلٹ کے توسط سے انگلینڈ بمقابلہ پاکستان ون ڈے کی ریکارڈ ڈیمانڈ ملی ہے، پہلے ہی شائقین کی جانب سے 60 ہزار سے زائد ٹکٹوں کی درخواست کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث بند دروازوں میں کرکٹ کھیلی جارہی ہے لیکن کلب کو اگلے سال کے ون ڈے میں ریکارڈ بیلٹ انٹریز موصول ہوئی جو 2019 کے ایشیز سمیت کسی بھی اہم امیچ فکسچر سے زیادہ ہیں۔

کلب کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کی تعداد 67 فیصد اضافہ ہوا ہے، واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں تقریباً 25 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

گرین شرٹس جولائی 2021 میں تین ون ڈے اور اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کریں گے۔
ایجبسٹن منگل 13 جولائی (تاریخ کو تبدیل کرنے سے مشروط) سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے کی میزبانی کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں