تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

کرونا کی 95 فیصد تک مؤثر ویکسین کی 2 خوراکوں کی پاکستانی قیمت کیا ہوگی؟

ماسکو: روس نے مقامی سطح پر تیار کی جانے والی کرونا کی 95 فیصد مؤثر ویکسین کی دو خوراکوں کی قیمت کا اعلان کردیا۔

صدائے روس کی رپورٹ کے مطابق معاون برائے وزیر صحت الیکسی کوئنزنیٹوف نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے روسی ویکسین ’اسپوٹنک 5‘ کی دو خوراکوں کی مقررہ قیمت  کے حوالے سے آگاہ کیا۔

روسی وزیر صحت کے معاون الیکسی کوئزنیٹوف نے کہا ہے کہ محکمہ صحت نے کرونا ویکسین کی دو خوراکوں کی قیمت تقریباً 26.20 ڈالر مقرر کی ہے۔ جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 4 ہزار 161 روپے کے قریب بنتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے کرونا ویکسین کی یہ قیمت زیادہ سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا کی 95 فیصد تک مؤثر ویکسین کی قیمت پاکستان میں کیا ہوگی؟

واضح رہے کہ روس کے ریسرچ سینٹر برائے ایپیڈیمیولوجی اور مائیکروبائیولوجی کے ماہرین نے ’ اپسوٹنک 5‘ نامی کرونا ویکسین تیار کی، جس کے ٹرائلز کے مثبت نتائج 95 فیصد تک آئے، ماہرین نے اس دوا کو کرونا کے خلاف مؤثر قرار دیا ہے۔

محکمہ صحت کی منظوری کے بعد اب اسپوٹنگ فائیو نامی دوا شہریوں کو بالکل مفت دی جارہی ہے۔ ماہرین کی ہدایت کے مطابق ہر شہری کو ویکسین کی دو خوراکیں دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکی کمپنی فائزر، بائیو این ٹیک اور برطانوی دوا ساز کمپنی موڈرینا نے بھی کرونا کی 95 فیصد تک مؤثر ویکسین تیار کی ہیں جن کی قیمتیں اس سے زیادہ ہیں جبکہ آکسفورڈ کی تیار کردہ ویکسین 90 سے 70 فیصد تک مؤثر ہے۔

روس کے وزیر صحت میخائیل موراسیکو کا کہنا تھا کہ ’ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ اپسوٹنک فائیو کرونا کی مؤثر ترین ویکسین ہے، ٹرائل مکمل کر کے رپورٹ جلدی شائع کی جائے گی’۔ روس کو امید ہے کہ دوست اور دیگر ممالک کم قیمت اور مؤثر ترین ویکسین کی خریداری میں دلچسپی لیں گے۔

Comments

- Advertisement -