لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ لاہور کے شہریوں کے مسائل حل کرنےکےلئے ہر ضروری اقدام اٹھائینگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں لاہور کی ترقی، سہولتیں دینےسے متعلق کئےگئے اقدامات پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر منتخب نمائندوں نے شہریوں کے مسائل کےحل کے لئےمختلف تجاویز وزیراعلیٰ کو پیش کیں۔
اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کےلئے اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبےشروع کررہے ہیں، منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوامی مسائل حل کرینگے اور شہریوں کے مسائل حل کرنےکےلئےہر ضروری اقدام اٹھائینگے، اور لاہور کے شہریوں کو ان کا حق دے کر رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اراکین اسمبلی سے گفتگو میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا ترقی کےسفر میں رخنہ ڈالناہے، عوام ترقی چاہتےہیں، افراتفری نہیں، بدقسمتی سے اپوزیشن کا ٹولہ ملکی مفادات کو فراموش کرچکا ہے۔
سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ زندہ دلان لاہور کو کرپٹ ٹولہ گمراہ نہیں کرسکتا، رسوائی ان عناصرکا مقدرہے، ہم منفی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سےدیں گے۔
ہم نے باقاعدہ طور پر "نیا پاکستان ہاؤسنگ" کےتحت LDA سٹی لاہور میں 35,000 اپارٹمنٹس کی تعمیر کی منظوری دےدی ہے
جلد اس پراجیکٹ کے پہلےفیز کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا جس میں 4,000 اپارٹمنٹس بنیں گے
اس منصوبے کے ڈیزائن میں ضروریات زندگی اور ماحولیاتی تحفظ کا خاص خیال رکھا گیا یے
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) December 6, 2020
گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کی ترقی کے لئے اربوں روپے کا خصوصی پیکیج متعارف کرایا تھا، سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم نے باقاعدہ طور پر "نیا پاکستان ہاؤسنگ” کےتحت ایل ڈی اے سٹی لاہور میں 35,000 اپارٹمنٹس کی تعمیر کی منظوری دےدی ہے، جلد اس پراجیکٹ کے پہلے فیز کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا جس میں چار ہزار اپارٹمنٹس بنیں گے، اس منصوبے کے ڈیزائن میں ضروریات زندگی اور ماحولیاتی تحفظ کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔