لاہور: پنجاب میں جاری اینٹی کرپشن مہم کے نتیجے میں زبردست کامیابی ملی ہے، کیش ریکوری کے ساتھ اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قبضہ مافیا اور کرپٹ ٹولے سے ریکوری جاری ہے، عوامی شکایات کے نتیجے میں قبضہ مافیا سے ریکارڈ ریکوری کی رپورٹ تیار کرلی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ کیش ریکوری کے ساتھ اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ہے۔
حکومت نے27ماہ میں 200کروڑ سے زائد رقم خزانے میں جمع کرادی۔
رپورٹ کے مطابق 10سالوں میں صرف2600ملین روپے سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار کرایا گیا تھا۔ حکومت نے27ماہ میں181ارب ایک کروڑ43لاکھ 90 ہزار روپےکی اراضی واپس لی۔
ن لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کے قبضے سے اربوں کی 80 کنال اراضی واگزار
27ماہ میں قومی خزانے کو200 ارب 6 کروڑ 80 لاکھ روپے کا فائدہ پہنچایا جاچکا ہے۔ عوام ’’رپورٹ کرپشن‘‘ایپلی کیشن کے ذریعے مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔ اب تک موصول 6474 شکایات میں سے5196شکایات پر کارروائی مکمل کی گئی۔ شکایات کے نتیجے میں بھی 210کروڑ سے زائد رقم ریکور ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے کھوکھر برادرز سے بھی اربوں کی زمین واگزار کرائی گئی۔