ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

لنکائی قورباغ دہن، حیرت انگیز پرندہ جو آپ نے شاید ہی دیکھا ہو

اشتہار

حیرت انگیز

پرندوں کی دنیا بھی بہت انوکھی اور حیرت انگیز ہے۔ اسی طرح سری لنکا میں پایا جانے والا حیرت انگیز پرندہ لنکائی قور باغ دہن اپنی حیثیت اور خصوصیت میں علیحدہ مقام رکھتا ہے خطرے کے صورت میں خود کو دن کے وقت بھی چھپا کر رکھتا ہے۔

قورباغ دہن نسلی اعتبار سے نائٹ جر پرندے کے قریب ہے۔ لنکائی قور باغ دہن اس نسل کا سب سے چھوٹا پرندہ ہے۔

مقام و مسکن:

یہ فراگ ماؤتھ سری لنکا اور بھارت میں پایا جاتا ہے، حاری جنگلات اور نیم حاری جنگلات اس کا مسکن ہیں۔

جسمانی پیمائشں:

یہ قور باغ دہن پرندہ جسمانی اعتبار سے 23 سینٹی میٹر تک بڑھ سکتا ہے، مٹیالی رنگ کے اس پرندہ کی نظر کافی تیز ہوتی ہے۔

خوراک:

اس پرندے کی خوراک میں کیڑے مکوڑے اور کیچوے شامل ہیں۔ اور اس کی عمر دس سے چودہ سال کے درمیان یوتی ہے۔

رہن سہن:

لنکائی فراگ ماؤتھ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پرندہ دن کے وقت چھپا رہتا ہے جبکہ رات کے وقت متحرک ہوتا ہے، دشمنوں سے بچنے کے لیے یہ خود کو ٹہنیوں میں کیموفلاج کرلیتا ہے جہاں اس کو مٹیالے رنگ کی وجہ سے دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔

افزائش نسل:

بھارت میں اس کی افزائش کا موسم جنوری سے اپریل اور سری لنکا میں فروری سے مارچ تک ہوتا ہے۔

یہ اپنا چھوٹا سا گھونسلہ کائی کی مدد سے درختوں پر بناتا ہے، فی سیزن مادہ فراگ ماؤتھ ایک ہی انڈہ دیتی ہے جسے نر و مادہ دونوں مل کر سیتے ہیں، پیدائش کے بعد 2 ماہ تک چوزا ماں باپ کی نگرانی میں رہتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں