اشتہار

پہلی باپردہ مسلمان رائٹر فوربز کی انڈر30 فہرست میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کی مسلمان مصنفہ حفصہ فیضل نے فوربز کی انڈر 30 کی فہرست میں شامل ہونے والی پہلی باحجاب رائٹر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف امریکی میگزین فوربز میں ماضی میں کبھی بھی باپردہ خواتین کو شامل نہیں کیا لیکن امریکا کی مسلم رائٹر حفصہ فیضل نے فوربز کی تاریخ بدل کر رکھ دی۔

رائٹر حفصہ فیضل فوربز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں اور مسلمان مصنفہ پہلی باپردہ رائٹر ہیں جنہیں تھرٹی انڈر تھرٹی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

میگزین نے حفصہ کی کمپنی کو آرٹ اینڈ اسٹائل کی کیٹیگری میں منتخب کیا ہے کیونکہ حفصہ پہلی باپردہ مصنفہ یہں جن کے ناول امریکا میں سب سے زیادہ فروخت ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باحجاب مصنفہ حفصہ کو ان کی کتاب ‘وی ہنٹ دی فلیم‘ نامی فکشن ناول کی بناء پر شہرت حاصل ہوئی۔

واضح رہے کہ امریکی مصنفہ حفصہ فیضل کا 2019 میں شائع ہونے والا فکشن ناول ‏’وی ہنٹ دی فلیم‘ سعودی شکاری خاتون کی کہانی پر مبنی ہے جو ‘بھیس بدل کر خطرناک جنگلوں میں سفر کرتی ہے’ اور یہ فکشن 10 سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ مشہور امریکی میگزین فوربز نے اس سے قبل کسی بھی مسلمان منصفہ کو پردے کیساتھ میگزین کا حصہ نہیں بنایا گیا، حفصہ فیضل نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘کیا آپ نے فوربز انڈر 30 کی فہرست میں کسی نقابی خاتون کو دیکھا ہے؟’۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں