اشتہار

آسٹریلیا: اسکول پر گرنے والی آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی، ہولناک واقعہ!

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا میں قائم اسکول پر آسمانی بجلی آگری جس نے طلبا اور اساتذہ سمیت 14 افراد کو اسپتال پہنچا دیا، بجلی گرنے کے دہشت ناک مناظر نے بچوں کے دل دہلا دیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک واقعہ آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں قائم کلنٹن نامی اسکول میں پیش آیا، طلبا درخت کے سامنے کھیل رہے تھے کہ اس دوران اچانک آسمانی بجلی آگری۔

رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور متاثرہ طلبا اور اساتذہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے فوری بعد متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ متاثرین کے ہاتھ پاؤن سن ہوگئے تھے لیکن معمولی طبی امداد کے بعد ان کی حالت بہتر ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

بھارت : آسمانی بجلی گرنے سے مزید 14 افراد ہلاک

متعلقہ انتظامیہ کا کہنا ہے آسمانی بجلی اسکول میں لگے دو درختوں کے سامنے گری تھی اور بچے وہیں کھیل رہے تھے۔ جائے وقوع کا جائزہ لینے کے لیے وہاں سے طلبا اور اساتذہ کو ہٹا دیا گیا ہے۔

متاثر بچوں کی عمریں تقریباً 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں