ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعد المالک کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو سعودی عرب سے واپس نہیں بھیجا جارہا، تمام شہریوں کے لیے یکساں قانون ہے۔

سعودی سفیر نواف بن سعد المالک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف ضروری سفری دستاویزات نہ رکھنے والوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، پاکستانی ہی نہیں بلکہ ہر ملک کے شہریوں کے لیے قانون یکساں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقامہ اور ویزا رکھنے والوں کو واپس نہیں بھیجا جاتا، پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمارے شاندار تعلقات ہیں۔

دوسری جانب کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے پاکستان کے مستحق افراد کے لیے ونٹر ریلیف پیکج دیا گیا ہے، فلاحی امدادی ادارے کا ونٹرپیکج20کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ہے، پیکج 45100رضائیاں اور 22550کٹس پر مشتمل ہے۔ کٹس میں مردانہ، زنانہ اور بچوں کے لیے گرم کپڑے بھی شامل ہیں۔

پیکیج ضلع چترال، سوات اور شانگلہ کے مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا۔ ونٹرریلیف پیکج سے مجموعی طور پر135300افراد مستفید ہوں گے، امداد کی فراہمی جلد شروع کردی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں