اشتہار

شادی سے چند منٹ قبل دلہا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں شادی سے چند منٹ قبل پولیس نے دلہا کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست میرٹھ میں پولیس نے شادی سے چند منٹ قبل دلہے کو گرفتار کرلیا، ملزم نے اپنی دوست شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، خاتون حاملہ ہونے کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کو جب خاتون کے حاملہ ہونے کی اطلاع ملی تو اس نے خاتون کو گولیاں کھلائیں جس کے باعث اس کی حالت بگڑی اور وہ میرٹھ کے اسپتال میں دم توڑ گئی۔

- Advertisement -

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سنتوش کمار کے مطابق راہول اور خاتون کے درمیان تعلقات تھے، جب خاتون کو انتقال ہوا تو وہ پانچ ماہ کی حاملہ تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے اہلخانہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے شادی کے چند منٹ قبل گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف آئی پی سی سیکشن 376 (زیادتی) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) دینےپر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں