اشتہار

سعودی عرب میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، کورونا کے نئے کیسز میں غیرمعمولی کمی اور وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں کورونا کے صرف 159 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ایک ہی دن میں 210 افرد وبا سے شفایاب ہوئے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاض ریجن میں 65، مکہ مکرمہ ریجن میں 24، مدینہ منورہ ریجن میں 21، عسیر ریجن میں 10، قصیم ریجن میں 4، شمالی حدود، الجوف، جازان، حائل ریجن میں 2، 2 اور نجران میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

- Advertisement -

ایک دن میں کورونا سے ہونے والی اموات 13 رہی جس کے بعد مملکت میں کورونا سے مجموعی اموات 6 ہزار 2 ہوگئی۔

مملکت میں 3 ہزار 648 افراد میں کورونا وائرس کے ایکٹو ہے جن میں سے 550 افراد کی حالت نازک ہے جب کہ وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد ساڑھے لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں