اشتہار

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن نے بیرون ملک سے آنے والوں کیلئےنیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے باعث بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو تین کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے، کیٹگری اے کے ممالک کی تعداد 22 سے بڑھا کر24کردی گئی ہے اور جاپان ، فن لینڈ ملاوی اور نیمبیا کو بھی اے کیٹگری سے نکال دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کیٹگری اے میں ناروے، جنوبی سوڈان، ٹوگو، یوراگوئے، زیمبیا، آسٹریلیا ،چین، مالدیپ، نیوزی لینڈ،نائجیریا سمیت جنوبی کوریا، سعودی عرب، سنییگال، سری لنکا،ویتنام اور کیوبا شامل ہیں، کیٹگری اے والے ممالک کے مسافروں کو کروناٹیسٹ،پی سی آر سےاستثنیٰ حاصل ہوگا۔

- Advertisement -

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والوں مسافروں پر کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، بی کٹیگری کے حامل ملک کے شہریوں کو سفر سے 96 گھنٹے قبل لازمی طور پر کووڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا، اسی طرح کیٹگری سی ممالک سے آنے والوں کو ایئرپورٹ پر کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  چھ پروازیں منسوخ کردی گئیں

جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق نئی ایس او پیز پر عمل تمام عالمی ائیرلائنز، چارٹرڈ طیاروں اور دیگر فضائی کمپنیوں پر لاگو ہونگے، بیرون ملک سے آنےوالے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم پرکرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، سی اے اے کی جانب سےجاری نئی ایڈوائزری 16سے 31 دسمبر تک نافذ العمل رہے گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں