اشتہار

’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان آمد، پرتپاک استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار پاکستان پہنچ گئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار اینگین آلتن کاروباری افراد کی دعوت پر ترک ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچے۔

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ترک اداکار کا استقبال کیا گیا جس کے بعد انہیں فارم ہاؤس لے جایا گیا جہاں اُن کے لیے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

’ارطغرل غازی‘ نے آج لاہور میں منعقد ہونےو الی تقاریب میں شرکت کی جبکہ انہوں نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا، اس دوران انہوں نے نجی ہوٹل میں پاکستانی اور ترکش کھانے بھی کھائے۔

ترک اداکار لاہور کے مختلف مقامات کی سیر کریں گے اور پھر دو روز بعد اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

اینگین آلتن کی پاکستان آمد کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہا اور صارفین نے انہیں پرتپاک انداز سے خوش آمدید کہا۔ ٹویٹر پر ’ویلکم ٹو پاکستان‘ اور ’اینگین آلتن‘ اور ’ارظغرل غازی‘ صبح سے ہی ٹاپ ٹریڈنگ میں تھا۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں