اشتہار

سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی سینئر سفارت کار دفتر خارجہ طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے گذشتہ روز لائن آف کنٹرول پر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں پچپن سالہ نسیم فاطمہ زخمی ہوئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل سول آبادی کونشانہ بنایاجارہاہے، بھارت کی جانب سے سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سےنشانہ بنایاجاتا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج کا شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارتی فوج کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، بھارتی خلاف ورزیاں کسی سنگین اسٹریٹیجک غلط فہمی کا باعث بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ایل او سی کا دفاع، بھارتی فوج کے عزائم خاک، وطن کے دو سپوت شہید

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت 2003 کی جنگ بندی کے معاہدے کا احترام یقینی بنائے، بھارت اپنی افواج کو جنگ بندی پر کاربند کرکے عمل کی ہدایت کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات یقینی بنائے، بھارت ایل او سی پر معاہدے کی حقیقی روح کے مطابق امن برقرار رکھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں