اشتہار

متعدد لیگی ارکان اسمبلی کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نواز شریف کے بیانئے کے باعث مشکلات کا شکار نون لیگ کے کئی اراکین اسمبلی کا وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نون لیگ سے علیحدہ ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے اے آر وائی نیوز سےگفتگو میں انکشاف کیا کہ تیس سے زائد ارکان اسمبلی اس وقت وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے رابطے میں ہیں، ان ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔

- Advertisement -

جلیل شرقپوری نے الزام عائد کیا کہ مریم نواز اور نوازشریف کابیانیہ ملک میں انتشارپھیلانا ہے، جبکہ نون لیگ کے کئی سنیئر رہنما نجی محفلوں میں استعفے کی سیاست کوبےسود قرار دیتے ہیں۔

وزیر قانون پنجاب نے بھی لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں کی تصدیق کی ہے، راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ دو درجن سے زائد افراد وزیراعلیٰ سے پہلے بھی ملاقات کرچکے ہیں جبکہ دو درجن سےزائد افراد اب بھی وزیراعلیٰ سے رابطےمیں ہیں، مزید لیگی ارکان بھی وزیراعلیٰ سےجلد ملاقات کریں گے۔

وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے بہت سےافراد تصادم کی پالیسی سےمتفق نہیں ہے، (ن) لیگ میں دو دھڑےہیں، ایک دھڑاتصادم کیخلاف ہے۔

دوسری جانب ذرائع وزیراعلیٰ آفس کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران دس لیگی ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ارکان اسمبلی نے اپنےحلقے سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا جبکہ ان ہی ارکان اسمبلی نے پارٹی قیادت کے بیانیےکی مخالفت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں