ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ڈالر مزید سستا، سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز یعنی جمعہ کو ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں مزید 4 ڈالرز کی کمی ہوئی، جمعرات کے روز 19 ڈالرز کمی واقع ہوئی تھی۔

بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ہونے والی کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1830 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور 84 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 350 جبکہ دس گرام کی قیمت 94 ہزار 610 روپے تک پہنچ گئی۔

جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 160.29 سے کم ہوکر 160.14 روپے پر بند ہوا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں