ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شہرقائد کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حکومت نے کراچی گرین لائن منصوبے کےلیے بسوں کی خریداری کا عمل شروع کردیا، گرین لائن کےلیے 80 اور اورنج لائن کیلئے 20 بسیں خریدنے کا معاہدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے طویل عرصے بعد شہر قائد کے باسیوں کو بڑی خوشخبری سنائی ہے، گرونیسز ریڈریسل کمیٹی نے تحریری فیصلہ ایس آئی ڈی سی ایل کو دے دیا، جس کے بعد گرین لائن منصوبے کیلئے بسوں کی خریداری کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کم قیمت پر بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کو قانونی پیچیدگیوں کا سامنا تھا، ایس آئی ڈی سی ایل نے زونگ ٹانگ کو لیٹر آف ایوارڈ ارسال کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرین لائن منصوبے کےلیے 80 بسیں جبکہ اورنج لائن منصوبے کےلیے 20 بسیں خریدنے کا معاہدہ ہوگا۔

ایس آئی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ چھ ماہ میں گرین لائن اور اورنج لائن بسیں موصول ہوجائیں گی، بسوں کی آمد سے گرین لائن منصوبہ جون 2021 تک آپریشنل ہونے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں