ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کی نوید سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح رواں برس شہر قائد غیر معمولی سردی پڑرہی ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ شہر میں ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

خیال رہے کہ تین روز قبل محکمہ موسمیات کے مطابق 15 دسمبر سے سردی میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا اور 25 سے 26 دسمبر کے دوران سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہوگی جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں 52 سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے، 28تا 29 دسمبر تک سائبیرین ہوائیں پاکستان اور بھارت میں داخل ہوں گی جس سے لوگوں کے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں