ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

امریکا بھی فائزر کی ویکسین استعمال کرنے والے ممالک میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا بھی کرونا کے خلاف ویکسین استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے، ٹرمپ نے فائزر کی ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خوشی ہے کہ ایف ڈی اے نے فائزر کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی قوم کیساتھ آج طبی معجزہ ہوا ہے،امریکا نے محفوظ اور موثر ویکسین صرف نو ماہ میں حاصل کرلی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ویکسین چوبیس گھنٹےکےاندر لگانےکاعمل شروع ہوجائےگا، یہ تاریخ کی عظیم ترین سائنسی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

اس سے قبل برطانیہ اور کینیڈا بھی فائزر کی کرونا ویکسین کی منظوری دے چکے ہیں، واضح رہے کہ امریکہ میں بیماریوں پر کنٹرول اور روک تھام کرنے والی سی ڈی سی کمیٹی نے سب سے پہلے ہیلتھ ورکروں اور نرسنگ ہوم کے ملازمین کو ٹیکہ لگانے کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا ویکسین : جاتے جاتے ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان

سی ڈی سی کے مطابق دسمبر کے آخر تک ایجنسی کو تقریباً 4 کروڑ کوویڈ۔19 ویکسین کی خوراک کے تیار کرنے کی امید ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک 6.64ملین سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 15.28 لاکھ سے زیادہ افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں