کراچی: شہر قائد میں قتل کی سفاکانہ واردات ہوئی ہے، جہاں نوکرانی کے ہاتھوں مالکن کا قتل ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ بلاک فائیو میں نوکرانی نے مالکن کوقتل کردیا، جاں بحق خاتون کی شناخت شمیم آراکےنام سےہوئی۔
واقعے سے متعلق ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ تبسم نے بتایا کہ ملزمان گھر میں چوری کی واردات کر رہے تھے، مزاحمت پر گھر کی مالکن کو قتل کیا گیا، قتل کے واقعے میں ملوث ملازمہ اور اس کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
ملک مرتضیٰ تبسم نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے چوری شدہ سامان برآمد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاک پتن پولیس نے رواں سال اکتوبر کی 31تاریخ کو مبینہ طور پر ذیادتی کے بعد قتل کی جانے والی خاتون کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ایک ملزمہ پہلے ہی گرفتار ہو چکی ہے۔
ڈی پی او پاکپتن پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش کے لیے نمونہ جات فرانزک لیب کو بھجوا دیئے گئے، اکتوبر کو مرکزی ملزمہ کے گھر سے خاتون کی صندوق بند لاش ملی تھی۔ ملزمان جتنے بھی چالاک کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کے بھانجے کے قتل کا مقدمہ درج
یاد رہے کہ پاکپتن میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی خاتون کی لاش پڑوسن کے گھر میں صندوق سے برآمد ہوئی تھی۔ ملزمہ مقتولہ کو بہانے سے اپنے گھر لے کرگئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پکڑے جانے کے خوف سے خاتون کو قتل کیا۔مقتولہ کے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔