اشتہار

ریلی میں‌ اصلی شیر لانے والے لیگی کارکنان بڑی مشکل میں‌ پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کی ریلی میں شیر لانے والے دو کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق دو روز قبل مریم نواز کی رابطہ مہم ریلی میں لیگی کارکنان شیر لے کر آئے جس کے گلے میں زنجیر ڈلی ہوئی تھی۔

لیگی کارکنان کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی تو محکمہ جنگلی حیات نے نوٹس لیا اور شیر لانے والے شخص کو شناخت کے بعد اُس کے خلاف چالان کردیا۔

- Advertisement -

محکمہ وائلڈ لائف نے سوشل میڈیا ایکٹ کی دفعات کے تحت چالان کیا جس کے بعد پولیس اور محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مالک سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر شیر لانا انتہائی خطرے کا باعث بنتا ہے، ریلی میں موجود شیر کسی پر حملہ کرسکتا تھا جس کے نتیجے میں بڑا نقصان ہوسکتا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف حکام نے ہدایت کی کہ مسلم لیگ ن کی ریلیوں میں اصلی شیر لانے والے افراد پر نظر رکھی جائے اور اُن کی شکایات درج کرائی جائیں۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں