اشتہار

سعودی پولیس : غیر قانونی کاروبار میں ملوث غیر ملکیوں کیخلاف کامیاب کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی پولیس نے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 5غیر ملکی افراد کو حراست میں لیا ہے، ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزمان سے بھاری مالیت کی رقم برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریاض پولیس نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے5غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 18 لاکھ ریال ضبط کرلیے گئے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان یمنی شہری ہیں یہ لوگ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

- Advertisement -

گرفتار شدگان دو فرضی تجارتی اداروں کے بینک اکاؤنٹ سے خطیر رقوم بیرون ملک ٹرانسفر کیا کرتے تھے۔ فرضی تجارتی اداروں کا مالک ان کے ساتھ ملوث ہے جو ان کی رقوم کو قانونی تحفظ فراہم کررہا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ریاض شہر میں کام کرنے والے اس گروہ کے افراد نے دو خفیہ ٹھکانے بنا رکھے تھے جہاں سے وہ اپنا غیر قانونی کاروبار کرتے تھے۔

مذکورہ ٹھکانوں پر چھاپہ مارنے سے مجموعی طور پر 1866708 ریال ضبط ہوئے ہیں، یہ رقم ہنڈی کے کاروبار سے جمع کی گئی ہے۔ تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں