ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مینار پاکستان پی ڈی ایم جلسے کا پنڈال سج گیا، کنارکان کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان ڈیموکریٹ موؤمنٹ آج صوبائی دارالحکومت میں میدان سجائے گی، مینار پاکستان میں جلسے کےلیے پنڈال تیار کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موؤمنٹ کی جانب سے الیکشن 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کا نعرہ مسلسل بلند کیا جارہا کیا ہے لیکن انہیں ہر جگہ انکار سننے کو ملا جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف ملک بھر میں جلسے کرنا شروع کردئیے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع مینار پاکستان پر اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے کیے جانے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور پنڈال بھی تیار کیا جاچکا ہے جبکہ کارکنان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

منتظمین کے مطابق پنڈال میں چالیس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ 120 فٹ لمبا اور 60 فٹ چوڑ اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اسٹیج پر 80 فٹ لمبی اور 20 فٹ چوڑی اسکرین بھی لگائی جائے گی جبکہ ساؤنڈ سسٹم اور جنریٹرز بھی پنڈال میں رکھ دئیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں