اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا پرسکون انداز اپوزیشن رہنماؤں کو نہ بھایا، عمران خان کی پالتو جانوروں کے ساتھ تصویروں پر آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویزبٹ نے ٹوئٹر پر غیرپارلیمانی الفاظ کا استعمال کیا۔ کورونا میں جلسہ کرنے والوں نے وزیراعظم عمران خان کو طعنے دیے۔
خیال رہے کہ لاہور میں ایک طرف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سیاسی جلسہ جاری ہے تو دوسری جانب وزیراعظم خان پراعتماد اور ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں۔ عمران خان کا یہی پراعتماد انداز لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کو نہ بھایا۔
پی ڈی ایم کی سیاسی سرگرمیوں کو وزیراعظم نے لفٹ ہی نہیں کرائی
پاکستان ڈیموکریٹک کی سیاسی سرگرمیوں کو وزیراعظم نے لفٹ ہی نہیں کرائی، عمران خان نے چھٹی والے دن کچھ دیر کے لیے پالتو کتوں کی دیکھ بھال کی، اس حوالے سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
وزیراعظم نے پالتو جانوروں کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
#PMIK with Sheru & Tiger.
📍Banigala, Islamabad.
Posted by Imran Khan on Sunday, 13 December 2020