ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

جلسے میں جانے والی لیگی رکن اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر لیگی ایم پی اے ثوبیہ شاہد پنڈی بھٹیاں سے واپس پشاور روانہ ہوگئیں مگر ان کا قافلہ جلسہ گاہ پہنچ گیا۔

پی ڈی ایم کے لاہور جلسے سے کورونا پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے، اپوزیشن قیادت نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لاہور میں پینڈال سجایا تو وبا سے حفاظت کے اقدامات کو یکسر نظر انداز کر دیا۔

ن لیگ کی ثوبیہ شاہد نے بھی لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں، گزشتہ روز انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا اور رپورٹ کا انتظار کیے بغیر وہ قافلے کی صورت میں جلسہ کیلیے روانہ ہوگئیں۔

راستے میں کورونا رپورٹ مثبت آنے کی اطلاع ملی تو انہوں نے گاڑی کا رخ تبدیل کرتے ہوئے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کوروناٹیسٹ مثبت آنے پر ثوبیہ شاہد پنڈی بھٹیاں سے واپس چلی گئیں لیکن ان کا قافلہ جلسہ گاہ پہنچ گیا جس سے کورونا پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں