اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آذربائیجان اور آرمینیا میں تازہ جھڑپیں

اشتہار

حیرت انگیز

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ریجن نگورنو کاراباغ میں تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں دونوں جانب سے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

10 نومبر کو آذربائیجان کے ساتھ جنگ میں آرمینیا نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے روس کی ثالثی میں مکمل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

جنگ بندی کے بعد یہ پہلا موقع ہے دونوں ممالک کی فوجیں آمنے سامنے آئی ہیں۔ آذری وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ نگورنوکاراباغ سےملحقہ علاقوں میں آذری فوج کےیونٹوں پرحملہ کیاگیا جس کے نتیجے میں 4 آذری اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

آرمینین حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ آذری فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور حملہ کیا جس میں 6 اہلکار زخمی ہوئے۔

روس نے تازہ جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے گئے ہیں لیکن ماسکو نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار کسی کو نہیں ٹھہرایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں