منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ٹرمپ کی ٹوئٹ پر عارضی پابندیاں

اشتہار

حیرت انگیز

مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک بار پھر پالیسی کی خلاف ورزی پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے آفیشل اکاؤنٹ کے خلاف ایکشن لے لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پھر ٹوئٹر پابندیوں کی زد میں آگئے، مروجہ پالیسی کے برخلاف ٹوئٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے امریکی صدر کے ٹوئٹ پر عارضی پابندی لگا دی۔

ٹرمپ نے انتخابات اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق پے در پے ٹوئٹس کا سلسلہ شروع کیا تو ٹوئٹر نے دھوکا دہی اور انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کی پالیسی کے تحت مذکورہ ٹوئٹ کو محدود کر دیا۔

ٹوئٹر نے انتخابات سے متعلق ٹرمپ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹ پر بھی عارضی پابندیاں عائد کیں۔

ٹرمپ کی ٹوئٹ کو پڑھنے یا شیئر کرنے والے یوزرز کو پیغام لکھا ہوا آرہا تھا کہ ٹوئٹر قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں عارضی پابندیاں عائد کی ہیں۔

ٹوئٹر نے واضح کیا کہ مختصر مدت کے لیے مذکورہ ٹوئٹ کو محدود اور عارضی پابندی لگائی گئی اور چند گھنٹوں بعد پابندیاں اٹھاتے ہوئے اسے بحال کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں