ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پی ڈی ایم جماعتیں جلسے کے بعد بری طرح ایکسپوز ہوگئیں: وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی جماعتیں جلسے کے بعد بری طرح ایکسپوز ہوگئیں، ان کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ختم ہوگیا، اس دوران عمران خان نے پی ڈی ایم جلسے میں اپوزیشن کی بری طرح ناکامی سمیت قومی معاملات پر قریبی رہنماؤں سے بات چیت کی، اجلاس میں دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتیں جلسے کے بعد بری طرح ایکسپوز ہوگئیں، عوام کے سامنے جعلی بیانیے کی مکمل حقیقت آچکی۔

‘یہ آر ہوئے نہ پار صرف خوار ہوئے’ شبلی فراز کی پی ڈی ایم رہنماؤں پر تنقید

دریں اثنا پارٹی رہنماؤں نے کہا استعفوں کے معاملے پر پوری پی ڈی ایم کنفیوژن کا شکار ہے، جلسے میں مداخلت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ درست تھا، گلگت انتخابات اور جلسوں میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم بیانیہ دم توڑ چکا ہے۔

محمود اچکزئی کے بیان پر سینئر وزیرپنجاب پھٹ پڑے

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے بعد ترجمانوں کا الگ اجلاس بھی طلب کرلیا۔ ترجمانوں کا اجلاس شام ساڑھے چار بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اس اہم جلاس مین پی ڈی ایم جلسے کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت وفاقی وزرا اور معاونین کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔ ترجمانوں کے اجلاس میں قومی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں