اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے کا اعزاز، سابق پاکستانی کرکٹر انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد محمود 81 سال کی عمر میں امریکی ریاست نیوجرسی میں انتقال کر گئے۔

سابق آل راؤنڈر نے پاکستان کی جانب سے ایک اننگز میں تمام 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ پہلے پاکستانی بولر تھے جنہوں نے فرسٹ کلاس میچ میں 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

- Advertisement -

شاہد محمود نے یہ کارنامہ ستمبر 1969 میں کراچی اور خیرپور کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انجام دیا تھا۔

انہوں نے خیرپور کی دوسری اننگز میں 58 رنز کے عوض تمام 10 وکٹیں حاصل کیں یہ پہلا موقع تھا کہ کسی پاکستانی نے ایک اننگز میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہو۔

17مارچ 1939 کو لکھنؤ میں پیدا ہونے والے شاہد محمود نے اپنا واحد ٹیسٹ میچ 1962 میں پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف نوٹنگم میں کھیلا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد محمود کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سابق کرکٹر کے پسماندگان و احباب سے تعزیت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں