اشتہار

اعظم خان نے ڈیل اسٹین سے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ہمبنوٹا: لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان کی ڈیل اسٹین سے گفتگو کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے وکٹ کیپر بیٹسمین اعظم خان کی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی گئی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اعظم خان ڈیل اسٹین سے مخاطب ہوکر کہہ رہے ہیں کہ ’کیا آپ جانتے ہیں،’’ آئی ایم آ فشر مین ٹو’’۔

- Advertisement -

اعظم کے اس جملے پر ڈیل اسٹین مسکرا دئیے اور کہا ’’او ،رئیلی‘‘ (یعنی واقعی)۔ جس کے بعد اعظم خان بھی مسکرا دئیے اور پھر بولرز اور فیلڈرز کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے نظر آئے۔

واضح رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

گال گلیڈی ایٹرز میں اعظم خان کے علاوہ احسن خان اور محمد عامر بھی پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔یاد رہے کہ شاہد خان آفریدی گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان تھے لیکن گھریلو ایمرجنسی کے باعث وہ وطن واپس لوٹ گئے تھے۔

شاہد خان آفریدی فائنل میچ میں شرکت کریں گے یا نہیں اس بارے میں کوئی فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں