جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کرسمس کی آمد : حکومت سندھ کی جانب سے مسیحی ملازمین کیلئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے صوبے کے محکموں میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین کی مشکل آسان کردی، کرسمس سے قبل تنخواہیں، الاونسز اور پینشن کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے۔

حکومت سندھ نے کرسمس کے موقع پر صوبے کے تمام مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں اور پینشن دینے کا اعلان کردیا اس حوالے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ فنانس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کرسمس سے قبل سندھ حکومت کے تمام مسیحی ملازمین کو 18 دسمبر تک تنخواہیں اور الاونسز ادا کی جائیں۔

اس کے علاوہ تمام مسیحی سرکاری ملازمین کو پینشنز بھی 18 دسمبر تک ادا کردی جائے، محکمہ فنانس نےتمام محکموں کے سربراہان کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پینشن کی ادائیگی کے لیے احکامات جاری کردیے۔

اس ضمن میں سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا مقصد ہے کہ مسیحی ملازمین کرسمس بھرپور طریقے سے مناسکیں۔

اہم ترین

مزید خبریں