جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

جلسے میں کتنے ہزار لوگ تھے؟ نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ مینارِ پاکستان پر ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں 70 سے 80 ہزار لوگ تھے اگر جلسہ گاہ بڑی ہوتی توزیادہ لوگ آتے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ جلسہ گاہ کی حدود بڑھائی جاتی تو باہر اور پیچھےکھڑے لوگ بھی آجاتے ہم نےخود کہا تھا جو لوگ کورونا سے ڈرتے ہیں وہ جلسے میں نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ کل میں نے میڈیا کی مجبوری دیکھی جس پر بہت رحم آ رہا ہے، کل میڈیا نے دوپہر 2 بجےسے کہنا شروع کردیاجلسہ ناکام ہے، میڈیاکہتاہےکل جلسےمیں عوام نہیں تھی، کل جلسہ ختم ہونےکےبعدلوگ کرسیاں لےکرجارہےتھے۔

نبیل گبول کے بیان پر جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حقائق کچھ اور ہیں اور نبیل گبول کچھ اور بتا رہے ہیں، کٹہرے میں کھڑا کرنے پر نبیل گبول پرترس آرہاہے، کنٹرول روم سےکل پی ڈی ایم کی ہر ایک ادا کودیکھا، کارکنان کی ریلیاں سب کچھ ہم نےکل دیکھا، کوئی بھی ایونٹ کرتےہیں تو اس کا ٹارگٹ سیٹ کرتےہیں، کہا گیا تھا 13دسمبرجلسےمیں حکمت عملی کااعلان کیاجائے گا، جلسےجلوسوں یاپی ڈی ایم کےاعلامیےجیسےسےحکومتیں گئی ہیں؟

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل کاجلسہ جاتی امرا میں بسنے والوں کے خلاف ڈاؤناخواب ہے ہمیں بھی توقع نہیں تھی اپنےگھرسےن لیگ کاناکامی کاسامناہوگا،مریم نواز نےگھر گھرجا کر لوگوں کودعوت نامےدیئے ایک ایم این اے ہزار افراد بھی لے آتا تو 60 ہزار آسکتےتھے، پی ڈی ایم جلسےکیلئےیہ لوگ10ہزارکرسیاں لائےتھے، میرےپاس وٹس ایپ پرکرسیوں کارینٹ کابل موجودہے حساب لگائیں توجلسےمیں12سے15ہزارلوگ بنتےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں