اشتہار

عام سی نظر آنے والی شے جنگ عظیم دوم کا بم نکلا، گھر میں تباہی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں ساحل سمندر سے ملنے والی عام سی شے نے گھر میں تباہی مچادی، تحقیقات کے بعد مذکورہ شے کی اصل حقیقت سامنے آگئی جس نے سب کو چونکا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ماں اور بیٹی کو سمندر کے اطراف سے ایک سخت شے ملی جسے وہ اٹھا کر گھر لے آئے لیکن چند دنوں بعد مذکورہ چیز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور وہ فائر بال بن گیا جس کے نتیجے میں گھر کا کچن بھی بری طرح متاثر ہوا۔

رپورٹ کے مطابق واقعے اور شے کی تحقیقات سے پتا چلا کہ وہ جنگ عظیم دوم میں استعمال ہونے والا گرنیڈ ہے۔ جوں ہی گرنیڈ فائر بال بنا جوڈی نامی خاتون اور ان کی بیٹی نے باورچی خانے سے فرار ہوکر اپنی جانیں بچائیں۔

- Advertisement -

اس حادثے میں 8 سالہ ایزا بیل نامی بچی بھی خوش قسمتی سے محفوظ رہی۔ خاتون کو جب ورلڈ وار ٹو کا دستی بم ملا تو اسے یہ پرانی ہڈی یا پراسرار چیز لگی، اس حوالے سے جاننے کے لیے خاتون نے سوشل میڈیا پر بھی گرنیڈ کی تصاویر شیئر کیں اور صارفین سے پوچھا کہ یہ کیا چیز ہے؟۔

تاہم کوئی بھی شخص نہیں بتا سکا یہ گرنیڈ ہے۔ جوڈی نے دستی بم میں آگ لگتا دیکھ کر بھاگ کر اپنی جان بچائی لیکن پھر بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تولیے اور پانی کی مدد سے گرنیڈ کی آگ بجھائی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں