ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کیلئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن نے سعودی عرب کے شہر ابہاء کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) سعودی عرب کے شہر ابہاء کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے جارہی ہے، پی آئی اےابہاء کے لیے ہفتہ وار2پروازیں آپریٹ کریں گی۔

پروازیں لاہور اور اسلام آباد سے چلائی جائیں گی۔

گاکا کی منظوری کے بعد پی آئی اے جنوری کے پہلے ہفتے سے فلائیٹ آپریشن شروع کرے گی۔ قومی ایئرلائن نے پروازیں شروع کرنے کے لیے سعودی حکومت کو درخواست دی ہوئی ہے۔

سعودی عرب کے شہر ابہاء کے لیے فلائٹ کی بحالی سے مسافروں کو سفری سہولت ملے گی۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر سعوی عرب میں بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد تھی لیکن فلائٹ آپریشن اب مرحلہ وار بحال ہوچکی ہیں اور پروازیں آپریٹ کررہی ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں