اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ کے خطرناک آل راؤنڈر پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

کیوی ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کاکہنا ہےکہ گرینڈ ہوم پاؤں میں تکلیف کے باعث سیریز سے آوٹ ہوئے ان کی جگہ اعجاز پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا بھی حصہ نہیں تھے جب کہ کپتان کین ولیمسن بچے کی پیدائش کے باعث میچ سے دستبردار ہوئے تھے۔

اس کے باوجود نیوزی لینڈ نے ایک اننگز اور 12 رنز سے مہمان ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں دو صفر سے فتح حاصل کی ہے۔

کیوی ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے بتایا کہ گرینڈ ہوم پٹھوں میں کھچاؤ محسوس کررہے ہیں ان کے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مکمل فٹ ہونے کے امکانات کم ہیں انہیں آرام دے کر متبادل کو شامل کیا جائے گا۔

ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ کین ولیمسن پاکستان کے خلاف دوسرے یا تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے کیویز کی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جمعے کو پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کی کپتانی مچل سینٹنر کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں