اشتہار

وزڈن ٹیسٹ ٹیم میں پاکستانی کھلاڑی شامل، بھارتی باہر

اشتہار

حیرت انگیز

سال دو ہزار بیس کی وزڈن ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا گیا جس میں دو پاکستانی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور شان مسعود ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ٹیم کا انتخاب رواں سال کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی پرکیا گیا ہے۔

حیران کن طور پر ٹیم کوئی بھی بھارتی پلیئر جگہ نہ بنا سکا، ٹیم میں دو پاکستانی، تین انگلش، تین نیوزی لینڈ، دو آسٹریلیا اور ایک جنوبی افریقا کا کھلاڑی شامل ہے۔

- Advertisement -

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کین ولیمسن، بین اسٹوکس، اسٹورٹ براڈ، ڈون سبلی، لیبوشین، ڈی کوک، کائل جیمیسن، ٹم ساؤتھی اور نیتھن لائن شامل ہیں۔

اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دہائی کے بہترین ایوارڈز کے لیے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا۔

آئی سی سی پلیئر ایوارڈز میں 10 مختلف کیٹیگریز رکھی گئی ہیں، قومی ٹیم کے دو کھلاڑی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

سابق کپتان اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق آئی سی سی اسپرٹ کرکٹ کے لیے نامزد ہوئے جبکہ لیگ اسپنر یاسر شاہ پلیئر آف دی ڈیکڈ (دہائی کے بہترین کھلاڑی) کی فہرست میں شامل ہیں۔

ون ڈے اور ٹیسٹ کے مینز اور ویمنز پلیئرز، ٹی ٹوینٹی کی کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا، فاتح کا اعلان 18 دسمبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی کی جانب سے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا، انہوں نے چیمئنز ٹرافی کے دوران 13 وکٹیں حاصل کیں۔

ایمرجنگ پلیئر کی دوڑ میں پاکستان کے شاداب خان اور بھارت کے کلدیپ یادیو میدان میں تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں