جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوزکی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت میں تین روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

پیٹرول کی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ 15 روز قبل پیٹرول کی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر تھی۔

- Advertisement -

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 108 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 105.43 روپے فی لیٹر تھی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی لیٹر قیمت 70 روپے 29 پیسے ہوگئی، پندرہ روز قبل مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29پیسے تھی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 67 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے یکم دسمبر کو لائٹ ڈیزل کی قیمت 62روپے 86 پیسے تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں